شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر نازل


فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ بجلی کی گھنٹوں بندش نے بجلی کی وافر پیداوار کے گیت گانے والے سابق حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پانچ سال تک بجلی کی وافر پیداوارکے گیت گانے اور زیرو لوڈشیڈنگ کئے جانے کے نعرے لگانے والے حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ٹھیکری والہ ‘ ڈجکوٹ‘ تاندلیانوالہ ‘ ستیانہ سمیت نواحی علاقوں اور دیہات میں سحروافطار کے اوقات میں روزہ داروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شدید ترین گرمی اور اوپر سے رمضان المبارک ‘اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مساجد اور گھروں میں پانی تک نایاب ہو جاتا ہے بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی سے گھریلو الیکٹرانک اشیاء تباہ ہو گئی ہیں۔شہریوں نے فیسکو اور واپڈا کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر فیسکو آفس کے گھیراؤ کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Related posts