شوگر کین سیس فنڈ سے جھمرہ‘ شاہ کوٹ روڈ بنانے کی منظوری


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع فیصل آباد میں واقع شوگر مل کے علاقہ میں سیس فنڈز کے 8کروڑ 64لاکھ روپے سے شاہ کوٹ جھمرہ روڈ سے سیم پل تک ساڑھے 16کلو میٹر طویل سٹرک کی تعمیر وبحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ہارون الرشید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشرف کموکا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبہ پر فوری عملدرآمد کے لئے مزید محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور متعلقہ قواعد وضوابط اور شرائط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مراحل میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گااور تعمیرومرمت وبحالی کی سکیم کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔

Related posts