شہد اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے 4 ریسرچ منصوبے منظور

فیصل آباد (نیوز لائن) سبزیوں اور شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے چار ریسرچ منصوبوں کی منظوری دیدی جس پر50کروڑ روپے لاگت آئے گی ویجٹیبل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایوب ریسرچ کے تحت ساہیوال اور کروڑ لعل عیسن میں انسٹی ٹیوٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ بقیہ دومنصوبے متعلقہ شہروں کی یونیورسٹیز کے اشتراک سے خانیوال اور لودھراں میں قاوز کئے جائیں گے زرعی تحقیقاتی ادارہ کی سفارشات پر راجن پور میں کاٹن ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر آئندہ مالی سال میں شروع ہوگی جبکہ شہد کی مکھیوں کی پیداوار کی بڑھوتری کیلئے کوہ سلیمان’ڈیرہ غازیخان سمیت بارانی ایریاز میں مزید انسٹی ٹیوٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ زرکثیر مختص کرکے شہد کے چھتے مکھیوں سمیت ڈبوں میں بند کرکے کاشت کاروں کو دیئے جائیں گے اور یہ منصوبہ جولائی2019میں شروع ہوگا۔

Related posts