ضلع کونسل فیصل آباد کا دوارب سے زائد کا بجٹ منظور


فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کونسل کے اجلاس میں 2،ارب 16کروڑ 16لاکھ 26ہزارروپے کے سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19کی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں ضلع کونسل کا اجلاس آرٹ کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں وائس چےئرمین رانا ذوالفقار خاں کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے بجٹ پیش کیا۔وائس چےئرمین خالد پرویز ورک،چےئرمین یونین کونسلز اور چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ بھی موجود تھے۔چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ضلع کونسل کی کل آمدن کا تخمینہ ایک ارب 60کروڑ64لاکھ 97ہزارروپے لگایا گیا ہے جس میں مالی سال کا ابتدائی بقایا 55کروڑ 51لاکھ 21ہزار روپے شامل کرلیا جائے تو مالی سال 2018-19کا کل تخمینہ آمدن دو ارب 16کروڑ 16لاکھ 26ہزارروپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ٹیکس پر منتقلی غیر منعقولہ جائیداد کی مد میں 36کروڑ تجویز کیا گیا ہے اسی طرح گورنمنٹ گرانٹ(غیر ترقیاتی) کے لئے 52کروڑ 47لاکھ 99ہزارروپے،گورنمنٹ گرانٹ (ترقیاتی) کی مد میں 14کروڑ 57لاکھ 77ہزارروپے تجویز کئے گئے ہیں۔چےئرمین نے بتایا کہ بلڈنگ فیس،کنورژن فیس،این او سی بمعہ جرمانہ بلڈنگ فیس کی مد میں 10کروڑ60لاکھ روپے،کرایہ ضلع کونسل پراپرٹی کے لئے 6کروڑ،لائسنس فیس کی مد میں آمدن کا تخمینہ 2کروڑ 60لاکھ روپے،ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس میں 2کروڑ 68لاکھ روپے،بینک منافع کی مد میں 2کروڑ روپے،ملازمین کی تنخواہ ارزاں ٹھیکیدار ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کی مد میں آمدن کا تخمینہ 16لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔انہوں نے غیر ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 40کروڑ63لاکھ روپے،سائز اخراجات میں 25کروڑ 78لاکھ 15ہزارروپے،ترقیاتی اخراجات کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیموں کے لئے 84کروڑ50لاکھ،ٹوٹی سڑکات وگلیوں کی مرمت وبحالی کے لئے 12کروڑ 45لاکھ روپے ،جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 13کروڑ52لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔چےئرمین نے کہا کہ ضلع کونسل کا تیسرا ٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کرکے مسرت محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پینے کے صاف پانی،نکاسی آب کی فراہمی،سڑکوں اورگلیوں کی تعمیر ومرمت ،ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن وہ اپنی ٹیم کے تعاون اور رہنمائی سے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ضلع کی تعمیر وترقی اورعوامی خدمت کے مشن میں تمام ایوان کو بلا تفریق ساتھ لے کر چلیں گے اور اراکین ضلع کونسل کے مشوروں اوررہنمائی کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔وائس چےئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقار خاں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کی صدارت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ بہتر روایات قائم اور اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل حل کئے جائیں گے ۔بعدازاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Related posts