ضلع کونسل کا بجٹ منظور‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے ایک ارب مختص

فیصل آباد (نیوز لائن) ضلع کونسل نے سالانہ بجٹ برائے سال2019-20منظور کرلیا جس کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈوپلیمنٹ سیکٹر میں1ارب11 کروڑ روپے مختص کئے گئے جبکہ نان ڈوپلیمنٹ شعبے کےلئے82کروڑ34 لاکھ روپے رکھے گئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر کی جانب سے باقاعدہ بجٹ دستاویز پر دستخط کردیئے گئے جس کے تحت ضلع بھر کی13سو کلو میٹر سے زائد سڑکوں اور لنکس روڈ کی مرمت وبحالی کےلئے52 کروڑ روپے مالیت کے فنڈز مختص کئے گئے نان ڈوپلیمنٹ شعبے میں ملازمین کی تنخواہ وپنشن‘سٹیشنری ودیگر متفرق اخراجات شامل واضح رہے کہ ضلع کونسل کی جانب سے گذشتہ سال ترقیاتی شعبے کےلئے650ترقیاتی سکیموں کےلئے82کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اور وہ بھی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حکم کے بعد خرچ نہ کئے گئے تھے نئے سال کے بجٹ میں اگرچہ ترقیاتی منصوبوں کا علیحدہ طور پر تو ذکر نہ کیا گیا ہے لیکن وہ مجموعی طور پر بلاک ایلوکیشن میں رکھ دیئے گئے۔

Related posts