ضمنی الیکشن:تاندلیانوالہ میں 41 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے



فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں ضمنی الیکشن کیلئے41امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں۔ این اے103سے 18جبکہ پی پی 103سے 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں ایک قومی اور ایک صوبائی حلقے پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس حلقے میں عام انتخابات کے دوران ایک امیدوار کی خود کشی کے باعث الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔ تاندلیانوالہ کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر41امیدوار سامنے آئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن تک این اے103 میں 18 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ 9 امیدواروں نے نئے فارم جمع کروائے ہیں جبکہ9امیدوار پہلے ہی میدان میں تھے۔ پی پی103 میں 23امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں سے 7 نئے امیدواروں نے فارم جمع کروائے ہیں اور16 فارم عام انتخابات2018کے شیڈول کے مطابق پہلے ہی جمع تھے۔ این اے103میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شہادت علی خان بلوچ‘ مسلم لیگ ن کے علی گوہر بلوچ‘ تحریک انصاف کے محمد سعد اللہ‘ پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد ریاض فتیانہ کے بیٹے احسن ریاض فتیانہ‘ تحریک انصاف کے ہی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو‘ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد یاسر بلوچ‘ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین‘ مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے ثریا نسیم ‘ مدثر احمد شاہ ‘محمد خان ندیم‘محمد سعید‘ محمد صدیق‘ذوالفقار علی‘چوہدری نعیم‘ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے عثمان خان‘رائے امتیاز آصف‘احسن رضا‘منظور حسین میدان میں اترے ہیں۔ پی پی103میں بھی سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو‘ سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ‘ شہیرداؤد بٹ‘ن لیگ کے سابق ایم پی اے جعفر ہوچہ‘محمد اکرم‘محمد خان ندیم‘اللہ یار‘محمد یاسر بلوچ‘ حافظ عابد حسین‘منتظر مہدی‘شمشیر حیدر وٹو‘ضیاء الرحمن‘ذوالفقار علی‘ خالد محمود‘ظہور احمد شاہ‘ارسلان شوکت‘محمد انور خان‘شہزاد بختاور علی‘ریاض بختاور‘اشرف علی اور ذوالفقارعلی نے کاغذات جمع کروارکھے ہیں۔

Related posts