طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب


فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124 ووٹ حاصل کئے ۔آصف غفار 133 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر جبکہ مرزا جاوید اقبال 126ووٹ لے کر نائب صدر منتخب قرار پائے ۔ذیشان خان اور محمد نورالامین پہلے ہی بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔ایگزیکٹو کونسل کے 10 نومنتخب اراکین میں حامد یٰسین‘ میاں افتخار احمد‘ رانا زاہد نذیر‘ انتظار مہدی نگینہ‘ راشد علی‘سید کلیم حیدر ثقلین‘ عبداللہ مسعود‘ شہزاد مقصود شامی‘ عرفان جاوید اور نعمان اشرف شامل ہیں۔

Related posts