طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے’ تحریک انصاف


فیصل آبا د (نیوز لائن) پا کستان تحریک انصاف ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلعی صدر و ممبرسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اولڈ سٹوڈنٹس لیڈر ز انجینئر رانا مبشر علی خاں نے کہاکہ طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن کی سربراہی شفارشات کمیٹی کی منظوری پر وزیراعلی کے اقدام کو سہراتے ہیں،مارشل لا ء دور 1984میں لگائی گئی پابندی طلبہ حقوق پر ڈاکہ تھا جو ابھی تک برقرارہے، ارکان اسمبلی کے علاوہ ماہرین تعلیم کو کمیٹی میں شامل کرنا احسن اقدام ہے، اولڈ سٹوڈنٹس لیڈرز کا وزیر اعلیٰ سے بھر پور مطالبہ ہے کہ سابق وزیرتعلیم و ماہر تعلیم ریاض فتیانہ ایم این اے اور رانا شہباز احمد خاں ایم پی اے ماہر تعلیم چوہدری آصف چھٹہ راہنما پاکستان مسلم لیگ ق کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کی بیماری پر خود (ن) لیگ والے سیاست کر رہے ہیں اور میڈیا کے ذریعے تما شہ لگا رکھاہے،حکومت کی جانب سے نواز شریف کو علاج کی وہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو ایک عام مجرم کو میسر نہیں ہوتیں ، قوم کے اربوں روپے لوٹنے پر سزا کاٹنے کے باوجود نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں لیکن ان کا اطمینان ہی نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کے باعث ملک میںشدید معا شی بحران پیدا ہوا جس سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس سے ملکی معیشت بھی شدید متاثر ہوئی ، تحریک انصاف کی موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی دے گی او روزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے۔

Related posts