عدالت میں گھس کر توڑ پھوڑ‘ ریکارڈ چوری :15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج


فیصل آباد (نیوزلائن) عدالت میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور ریکارڈ چوری کرنے والے15وکلاء کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کردیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے ریڈر وحید کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر563/18‘7ATA-380-427-148-149 ت پ میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ہائی کورٹ بنچ بناؤتحریک کے سلسلہ میں وکلاء کی طرف سے ہڑتال عدالتوں کی تالہ بندی کے دوران ضلع کچہری میں واقع عدالت میں پندرہ بیس وکلاء نے کورٹ کے اندر داخل ہوکر دروازوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ چوری کیا اور عدالتی عملہ کو حراساں کیا جس پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم وکلاء کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کی طرف سے چند ایک وکلاء کو شناخت بھی کیاگیا ہے جن کو بعد میں نامزد کروا کر گرفتار کروایا جائے گا اس سلسلہ میں ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر ریاض احمد کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر سیل ہے میں تفصیل نہیں بتا سکتا۔

Related posts