عزیز فاطمہ ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغواء کرنے کی ناکام کارروائی


فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں واقع عزیز فاطمہ ہسپتال ڈاکٹر کو اغواکی کوشش کرنیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عزیز فاطمہ ہسپتال کی ناقص سکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثراحمدکو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں ڈاکثر کا کہنا ہے کہ ایک مریضہ کولانے والے ملزمان سے اس کے مرض کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی توملزمان نے اسے دھمکیاں دینا شروع کردی دیں۔ وقتی طور پر تو ملزم چلے گئے مگر کچھ دیر بعدحملہ آورہوکر اسے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے مارکٹائی کی اور ہسپتال کے باہر کھڑی کارمیں ڈال کراغواکرکے لا جانے کی کوشش کی۔ ہسپتال کی سکیورٹی ڈاکٹر کو بچانے میں ناکام رہی تاہم موقع پر موجود شہریوں کی مداخلت پر ڈاکٹر کی جان بچ گئی جبکہ پولیس کی آمد کا شور سن کر ملزم فرار ہوگئے۔ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر تنظیموں نے ہسپتال کی ناقص سکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related posts