عظیم صحافی رہنما شمس الاسلام ناز دنیا فانی سے رخصت ہو گئے


فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے سینٸر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز اس دار فانی سے رکصت ہوگئے۔ سوموار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ان کی وفات ہوگئی۔ مرحوم آزادی اظہار کے داعی اور تمام عمر میڈیا ورکرز کے حقوق کیلٕٸے جدوجہد کرتے رہے۔ مرحوم کی عمر 64 برس تھی۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیٹیوں اور اہلیہ کے علاوہ اپنے شاگردوں کی بڑی تعداد چھوڑی۔ وہ 44 برس سے شعبہ صحافت میں تھے۔ 25 سال تک روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے۔ وہ روزنامہ مسلم ، روزنامہ ایکسپریس ٹربیون ‘ روزنامہ 92 نیوز اور اے پی پی میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ شمس الاسلام ناز میڈیا ورکرز کے حقوق کیلٸے تمام عمر سرگرداں رہے۔ وہ 1979 میں آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلاٸز کنفیڈریشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری بنے۔اور عظیم صحافی رہنما منہاج برنا اور نثار عثمانی کے ساتھ مل کر میڈیا ورکرز کے حقوق کیلٸے جدوجہد کرتے رہے۔ وہ ایپنک کے وائس چیئرمین بھی رہے جبکہ آمر ضیا ٕ الحق کیخلاف آزادی اظہار کی تحریک کے دوران قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں. 1981 اور 2007 میں پی ایف یو جے کے ناٸب صدر بنے۔ 2009 میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوٸے۔ وہ تین م رتبہ فیصل آباد یونن آف جرنلسٹس کے صدر بھی منتخب ہوئے ۔

Related posts