عمران خان کو اپنے وزیر خزانہ ‘ فنانس ٹیم پر اعتبار نہیں: ن لیگ



فیصل آباد (نیوز لائن ) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ وزیر اعظم خود بھیک مانگ رہے ہیں ان کے اس اقدام سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔عمران خان خود آئی ایم ایف پاس گئے ہیں عمران خان کو اپنے وزیر خزانہ اور فنانس ٹیم پر اعتبار نہیں جو خود قرضہ لینے پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سلیٹڈ حکمران ڈیل کا شوشہ چھوڑ کر اپنے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ میاں نواز شریف طاغوتی قوتوں اور خلائی مخلوق کے سامنے جھکنے والے نہیں اسی لئے حکمرانوں نے این آر او کا شور مچانا شروع کر دیا ہے ۔ این آر او کی تسبیح کرنے والے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے علیمہ باجی کو این آر او دے دیا ہے ۔ مہنگائی و بے روزگاری سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن حکومتی وزراء سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ عمران خان قوم کو بنائیں ان سے این آر و کس نے مگانا ہے ۔ جھوٹے مقدمات اور جیلیں میاں برادران اور (ن) لیگی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکومت خود ایک بہت بڑی ڈیل کا حصہ ہے ۔ جلد ہی اپنی ناکامیوں کی وجہ سے ختم ہو جائے گی ۔

Related posts