عوام ترقی کا سفر روکنے والوں کوالیکشن میں جواب دینگے ‘ نواز ملک


فیصل آباد(نیوزلائن)رکن صوبائی اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ عوام ذاتی مفادات کیلئے ترقی کا سفر روکنے والوں کوآئندہ انتخابات میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔2018ء کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور سر خرو ہوں گے۔2018 کے انتخابات میں محنت، امانت اور دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست فتح سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوجاتا ہے اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ مسلم لیگ ن آج بھی عوام میں سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرامزشروع کیے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجودترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment