عوام کو ذلیل کرنا حکومت کا 100 دن کا ایجنڈا ہے:خالدہ منصور


فیصل آباد (نیوز لائن) سٹی صدر مسلم لیگ ( ن) خواتین ونگ ایم پی اے خالدہ منصور نے کہا ہے کہ بجلی کی اوور بلنگ اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے مگر موجودہ جعلی مینڈیٹ کی حکومت نے عام صارفین کا ہزاروں روپے بجلی کے بلز بھیج کر عوا م کو ایک نئے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے اور نہ ہی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو میاں محمد نواز شریف کی یاد آنی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا سو دن کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینے کے لئے نہیں بلکہ عوام کو ذلیل کرنے کے لئے ہے ۔ اگر موجودہ حکمران عوام پر مسلط رہے تو عوام کو جینا مشکل ہو جائے گا ۔ تحریک انصاف کی قیادت کے پاس حکومت کا کاروبار چلانے کے لئے نہ ویژن ہے اور نہ تجربہ ‘ تحریک انصاف حکومت بنانے کے ابتدائی دنوں میں ہی انتشار کا شکار ہو گئی ہے ۔ ضمنی الیکشن میں جعلی مینڈیٹ زدہ حکمرانوں کو اپنیے حیثیت کا اندازاہ ہو جائیگا۔

Related posts