غیرت کے نام پر خاوند نے دوسری بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی دوسری بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ نیوزلائن کے مطابق غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 259ر ب میں بشیر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ 27سالہ نازیہ پروین کو شدید زخمی کردیا اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔ ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کیساتھ بھی تعلقات ہیں۔مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور کچھ عرصہ قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔ڈجکوٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کو نہیں پکڑ سکی۔

Related posts

Leave a Comment