غیر رجسٹرڈ‘ خفیہ ذرائع آمدن والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں غیررجسٹرڈاور خفیہ ذرائع آمدن رکھنے والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی تنظیموں کو 15جولائی تک رجسٹریشن کروانے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ جن تنظیموں کی رجسٹریشن کی مدت پوری ہوچکی ہے انہیں بھی15جولائی تک ہرصورت رجسٹریشن ری نیو کرانے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی رجسٹریشن اور رجسٹریشن ری نیو نہ کرانے والی تمام ان رجسٹرڈ این جی اوز و تنظیموں کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیاجائیگا جبکہ این جی اوز وتنظیموں کے عہدیداران کیخلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد این جی اوز اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ انکے فنڈز کے ذریعے معلوم کرنا ہے تاکہ منفی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے مذموم مقاصد کو پورا ہونے سے فوری طور پر روکا جاسکے اور ایسی این جی اوز وتنظیموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ صوبہ بھر میں بہت سی ان رجسٹرڈ این جی اوز وتنظیمیں کام کررہی ہیں جن کے فنڈز کے حصول کے ذرائع معلوم نہیں ہیں علاوہ ازیں ان این جی اوز کی منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کا بھی شبہ ہے جس کے پیش نظر تمام ان رجسٹرڈ این جی اوز وتنظیموں کو15جولائی تک ہر صورت نئی رجسٹریشن کرانے جبکہ جن این جی اوز وتنظیموں کی رجسٹریشن کی مدت پوری ہوچکی انہیں رجسٹریشن ری نیو کرانے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ تمام این جی اوز کی سرگرمیوں اورمالی معاملات پر نظر رکھی جاسکے جبکہ15جولائی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ان رجسٹرڈ تمام این جی اوز تنظیموں کو نہ صرف یہ کہ کام کرنے سے روک دیاجائیگا بلکہ ایسی این جی اوز اور تنظیموں کے عہدیداران کیخلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

Related posts