فیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن: ایک ماہ میں 3718گرفتار

فیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن: ایک ماہ میں 3718گرفتار
فیصل آباد (نیوز لائن) فیسکو کا بجلی چوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،ماہ جون میں 3718بجلی چور دھر لئے۔4کروڑ روپے کے جرمانے عائدجبکہ 181بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانا ئی پاور ڈویژن اورچیف ایگزیکٹوفیسکومجاہد اسلام باللہ کے احکامات پر فیسکوٹاسک فورسزاور انٹیلی جنس ٹیمیں ریجن کے چاروں سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف دن اور رات کے اوقات میں کوشاں ہیں۔اورگھریلو،زرعی اور کمرشل کنکشنز چیک کئے جارہے ہیں۔فیسکو فرسٹ سرکل کی چھ ڈویژنوں سول لائن،عبداللہ پور،جڑانوالا،چک جھمرہ،چنیوٹ اور لالیاں ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے 10588کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے 439صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں 227534یونٹس پر مشتمل 35لاکھ 57ہزارروپے کے جرنے عائد کئے گئے۔بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں 33صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا۔اسی طرح فیسکو سیکنڈ سرکل کی ناظم آباد،غلام محمد آباد،سمندری،پیپلز کالونی اور تاندلیانوالا ڈویژنوں کی ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران کل 10936بجلی کنکشن چیک کئے اور 1801صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے جن کو کل1629866یونٹس کی مد میں 2کروڑ 27 لاکھ روپے کے ڈی بل جاری کئے گئے۔ جبکہ سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث22افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔فیسکو جھنگ کی جھنگ ون،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،جھنگ ٹو،بھکر،سلطان باہو،کمالیہ اور دریا خان ڈویژنوں کی ٹاسک فورسز نے کل 22985بجلی کنکشنوں کو چیک کیا جس میں سے 954صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے۔صارفین کو 519858یونٹس کی مد میں 83لاکھ 37ہزار روپے پرمشتمل جرمانے عائد کئے گئے۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے 84صارفین کے خلاف مقدما ت کا اندراج بھی کرادیا گیا ہے۔فیسکو سرگودھا سرکل میں بھی سرگودھا فرسٹ،سرگودھا سیکنڈ،بھلوال،جوہرآباد،میانوالی اور سرگودھا 3ڈویژنوں کی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 59458صارفین کے کنکشن چیک کئے جن میں سے 524 صارفین کورنگے ہاتھوں محکمہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑا۔جن کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں 382139یونٹس پر مشتمل 68لاکھ78ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے جبکہ42بجلی چور صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کااندراج بھی کروادیا گیا۔مذکورہ صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائیریکٹ سپلائی کے ذریعے،میٹر میں سوراخ کرکے،میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر،میٹر کو سلو کرکے،میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث تھے۔فیسکو چیف مجاہد اسلام باللہ نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اوراپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔کیونکہ بجلی چورقومی مجرم ہے اورآپ کے حصے کی بجلی چوری کررہا ہے اور آپ کے بلوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس جرم کا خاتمہ ہوسکے۔

Related posts