فیسکو کو مخصوص میڈیا گروپ کو ’’خصوصی ‘‘اشتہاری مہم دینے کا حکم


فیصل آباد(نیوزلائن) قومی سطح پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر مخصوص میڈیا گروپ کو نوازنے کا حکم دیدیا گیا۔وفاقی حکومت نے فیسکو اور لیسکو کو ایک مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار روزنامہ جنگ کو 76لاکھ روپے سے زائد کے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاقی حکومت کی طرف سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار’’جنگ‘‘ کو حکومتی کارکردگی شو کرنے کی غرض سے مہنگے ترین اشتہارات جاری کریں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں فیسکو کو 26لاکھ اور لیسکو کو 50لاکھ روپے کے اشتہارات جنگ گروپ کو دینے کا دیا گیا ہے۔ذرائع دعویٰ کرہے ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر آنیوالے کرائسز کے دوران مخصوص میڈیا گروپ کی طرف سے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے بیانیہ کو پروموٹ کیا گیا۔ اسی وجہ سے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اس میڈیا گروپ کو نوازنے کیلئے خصوصی اشتہاری مہم صرف اسی میڈیا گروپ کیلئے جاری کروا رہی ہے

Related posts