فیصل آبادکے13 کالجوں کی ترقیاتی سکیموں کیلئے پانچ کروڑ فنڈز جاری


فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی حکومت کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کے13سرکاری کالجوں کی ترقیاتی سکیموں کیلے تیسری سہہ ماہی قسط پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے جس میں سے چھ نئے سرکاری کالجوں کی زیر تعمیر عمارتوں کیلئے دو کروڑ47لاکھ روپے جبکہ پہلے سے قائم سات سرکاری کالجوں میں ایڈیشنل کلاس رومز’سائنس لیبز’کمپیوٹر لیبز’ملٹی پرپز ہالز کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دو کروڑ29 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے جن نئے سرکاری کالجوں کی زیر تعمیر عمارتوں کیلئے دو کروڑ47 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان میں گورنمنٹ بوائز کالج پنیسرہ’گورنمنٹ کالج برائے خواتین میراں والا بنگلہ’ گورنمنٹ کالج برائے خواتین 97ر۔ب’گورنمنٹ کالج برائے خواتین46ج ب سمندری’گورنمنٹ کالج برائے خواتین374گ ب اڑکانہ بنگلہ شامل ہیں اسی طرح پہلے سے قائم جن سات سرکاری کالجوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مجموعی طور پر دو کروڑ28لاکھ66 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان میں گورنمنٹ گرلز کالج غلام محمد آباد’گرلز کالج سیف آباد’گورنمنٹ گرلز کالج پیپلزکالونی’گورنمنٹ گرلز کالج سمن آباد’گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین کھرڑیانوالہ شامل ہیں۔

Related posts