فیصل آباد آرٹس کونسل کا نوشی گیلانی کے اعزاز میں مشاعرہ


فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام جڑانوالہ میں محفل مشاعرہ منعقد ہواجس میں آسٹریلیا سے نامور پاکستانی شاعرہ نوشی گیلانی اورڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء کے علاوہ لاہور اور فیصل آباد کے ممتاز شعراء نے بھی شرکت کی۔صوفیہ بیدارنے کہا کہ جڑانوالہ میں اس مشاعرے کے انعقاد کا مقصد فیصل آباد آرٹ کونسل کی سرگرمیوں کے دائرہ میں وسعت لانا ہے۔مقامی شعراء اور شائقین نے فیصل آباد آرٹ کونسل کے اس اقدام کو سراہا۔مشاعرے میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آسٹریلیا سے آئی ہوئی شاعرہ نے ان کے اعزاز میں مشاعرہ منعقد کرنے پر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts