فیصل آباد بار کا الیکشن 12جنوری کو ہوگا‘ شیڈول جاری


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں الیکشن شیڈول برائے سال 2019جاری کردیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی وصولی 22تا25دسمبر وصولی اعتراضات 26 دسمبر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27دسمبر واپسی کاغذات 29دسمبر جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست پانچ جنوری کو 2019کو آویزاں کی جائیگی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک امجد حسین اور سیکرٹری بار چوہدری راحیل ظفر کینتھ کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن بورڈ کا بھی اعلان کردیا گیا جس کے مرزا محمد امین مغل ایڈووکیٹ چیئرمین جبکہ ممبران میں مظہر اقبال سندھو اور رانا شفقت عالم شامل ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن 12جنوری بروز ہفتہ 2019کو منعقد ہوگا۔

Related posts