فیصل آباد میں بھارتی سیٹ لائٹ چینلز چلانے کا دھندہ کھلے عام جاری


فیصل آباد (ندیم شہزاد) فیصل آباد میں انڈین ڈی ٹی ایچ چلانے ‘ فروخت کرنے اور انڈین ڈی ٹی ایچ کے چینلز کی شیئرنگ کا دھندہ کھلے عام جاری ہے۔ پیمرا حکام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود انڈین ڈی ٹی ایچ کا غیرقانونی دھندا کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر انڈین ڈی ٹی ایچ کا دھندہ چلایا جارہا ہے۔ شہر میں انڈین ڈی ٹی ایچ ڈش کی فروخت کے متعدد مراکز موجود ہیں۔ ڈی ٹی ایچ جبکہ انڈیں ڈی ٹی ایچ ری چارج کرنے کا کاروبار بھی کھلے عام چلایا جارہا ہے۔ انڈین ڈی ٹی ایچ کے چینلز کیبل پر بھی چل رہے ہیں جبکہ ان کی غیرقانونی شیئرنگ بھی کی جارہی ہے۔ انڈین ڈی ٹی ایچ کے دھندے میں شہر کی متعدد اہم شخصیات ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق انڈین ڈی ٹی ایچ کا دھندہ پیمرا کے مقامی حکام کی ملی بھگت اور ’’تعاون‘‘ کے ساتھ ہی چلایا جارہا ہے۔ انڈین ڈی ٹی ایچ کے دھندے بارے تمام تر معلومات اور سورسز کا علم ہونے کے باوجود پیمرا حکام کسی کیخلاف کارروائی نہیں کررہے۔

Related posts