فیصل آباد میں درجنوں غیرقانونی ایمبولینس سڑکوں پررواں دواں


فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولیس گاڑیاں چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ سمیت غیرقانونی دھندے بھی چلائے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولینس گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ ریجن بھر میں قانونی طور پر منظور شدہ ایمبولیشن گاڑیوں کی تعداد انگلیوں پر گننے جیسی ہے جبکہ غیرقانونی ایمبولینس کی بھرمار ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں وزیر اعظم سکیم کے تحت لی گئی ٹیکسیوں کو بھی ایمبولینس کے طور پر چلایا جا رہا ہے جبکہ ان کے علاوہ بھی بہت بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں رواں دواں ملتی ہیں جو ایمبولینس کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ مگر ایمبولینس کے طور پر کام کررہی ہیں۔ متعدد غیرقانونی ایمبولینس گاڑیاں این جی اوز اور مختلف سوسائٹیوں کے پلیٹ فارم پر بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمبولینس گاڑیوں کو غیرقانونی دھندوں کیلئے بھی استعمال کئے جانے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں ۔ منشیات سمگلنگ کیلئے بھی ایمبولینس گاڑیوں کو استعمال کئے جانے کی بھی رپورٹ سامنے آچکی ہے۔

Related posts