فیصل آباد میں پابندی کے باوجود کھلے عام پتنگ بازی


فیصل آباد (نیوز لائن ) پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی عروج پر رہی ہر طرف بوکاٹا کے نعرے لگتے رہے پولیس آسمان پر پتنگیں دیکھ کر ماتحت عملہ پر برستے رہے اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پتنگ بازوں کو پکڑ کر مقدمات درج کئے فیصل آباد شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نماز جمعہ کے بعد منچلے نوجوان پتنگ بازی کا سامان لیکر چھٹی کے باعث گھروں کی چھتوں پر چڑھے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ہر طرف بوکاٹا کے نعروں کی سدا گونجتی رہی شہریوں کی طرف سے ہر طرف پتنگ بازی کی ہونے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر کالیں ہوتی رہیں سب سے زیادہ پتنگ بازی غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار‘سول کوارٹر‘چوہڑماجرہ‘مدن پورہ‘شاہی چوک‘قادر آباد‘چھوٹی اناسی ‘کمال آباد‘محمد پورہ‘گورونانک پورہ‘جھنگ روڈ‘شاداب کالونی‘ناولٹی پل‘راجہ غلام رسول نگر‘حمید پیلس‘پیپلزکالونی نمبر دو‘مدینہ ٹاؤن‘ڈھڈی والا‘طارق آباد‘منصور آباد‘گلستان کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی پولیس کی طرف سے موثر اقدامات نہ کئے جانے پر سی پی او اشفاق احمد خان ماتحت عملہ پر برس پڑے جنہوں نے پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں سے درجنوں پتنگ بازوں کو پکڑ کر ان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کوحوالات بند کیا۔

Related posts