فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ پیپلزپارٹی بنائے گی‘ قمرزماں کائرہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت ملنے پر فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ وہ ضرور بنائے گی۔ پی پی پی کے صوبائی صدر قمر زماں کائرہ نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پی پی پی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پی پی پی کو دہائیوں سے پنجاب میں اقتدار نہیں ملا اس لئے صوبے کے بنیادی مسائل کے حل میں کردار بھرپور طریقے سے ادا نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اقتدار میں ضرور آئے گی۔ مستقبل بلاول بھٹو کا ہے۔ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے برسراقتدار آکر سیاسی وآئینی اداروں کو کمزور کیا ہے پانی کی کمی پر قابو پانے کیلئے مزید ڈیمز کی تعمیر کی بابت کوئی بھی پیشرفت نہ ہوئی ہے سندھ طاس معاہدہ کی ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ نے خلاف ورزی ی ہے جبکہ ہماری حکومت نے ہمیشہ فارمولا اور معاہدہ کے مطابق اس پر عملدرآمد کیا ہے انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی ملک کیلئے خطرہ ہے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے اس خاتمہ کیلئے کوئی بھی اقدامات نہ کئے گئے ہیں۔

Related posts