فیصل آباد میں 9 نئے سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے قیام پر غور

فیصل آباد (نیوز لائن) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی جانب سے ڈویژن بھر میں معذور بچوں کیلئے9نئے سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے قیام اور تین سپیشل سکولوں کی اپ گریڈیشن کی سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوادیں گئیں ان سکیموں کیلئے ساڑھے16کروڑ روپے کے فنڈز طلب کئے گئے ہیں یہ سیکیمیں آئندہ صوبائی بجٹ2019-20میں شامل کی جائیں گی صوبائی بجٹ میں منظوری کے بعد نئے مالی سال میں ان سکیموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ان سکیموں پر کام کا آغاز کیاجائیگا ابتدائی طور پر9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کرائے کی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے ہر نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے قیام پر ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ9 نئے سنٹرز کے قیام پر مجموعی طور پرساڑھے13کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے اس طرح ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی اپ گریڈیشن پر ایک کروڑ روپے جبکہ تین سنٹرز کی اپ گریڈیشن پر مجموعی طور پر تین کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے قیام کی سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی ہیں وہاں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی انتہائی ضرورت ہے ان علاقوں میں پہلے کوئی سپیشل ایجوکیشن سنٹر موجود نہیں ہے اور وہاں کے ہزاروں معذور بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ان علاقوں میں 9 نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے قیام کی ڈیمانڈ صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی علاوہ ازیں تین سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی اپ گریڈیشن کے بعد متعلقہ علاقوں کے معذور بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے اور انہیں پرائمری ومڈل کے بعد تعلیم چھوڑنا نہیں پڑے گی ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں منظوری کے بعد جن علاقوں میں9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے ان میں کھرڑیانوالہ’ستیانہ’ڈجکوٹ’امین پور بنگلہ’رجانہ’گڑھ مہاراجہ’احمد پور سیال’پنیسرہ’ مرید والا اور سندھیلیانوالہ شامل ہیں اسی طرح جن سپیشل سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی ان میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر جناح ٹاؤن کو پرائمری سے اپ گریڈ کرکے مڈل جبکہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر گوجرہ اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر شورکوٹ کو مڈل سے اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دیاجائیگا۔

Related posts