فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نئے عہدیداروں کی سلیکشن مکمل


فیصل آباد(نیوز لائن) فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی سلیکشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ضیاء علمدار حسین کو ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا نیا صدر بننے کا اعزاز ملا ہے۔ چیمبر آف کامرس میں برسراقتدار گروپ نے ان کی نامزدگی کی اور ان کے مقابلے میں کسی امیدوار کے بھی کاغذات جمع نہ ہونے دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس کی صدارت کیلئے متعدد شخصیات سرگرم تھیں مگر چیمبر میں برسراقتدار گروپ کے سربراہ نے ضاء علمدار حسین کی نامزدگی کی ۔ متعدد شخصیات نے ان کی نامزدگی پر اعتراض اٹھایا مگر کسی کی پیش نہ گئی۔ ایوان صنعت و تجارت کے برسراقتدار گروپ کے سربراہ میاں ادریس نے میاں تنویر کو سینئر نائب صدر اور رانا احتشام جاوید کو نائب صدر نامزد کیا گیا۔ برسراقتدار گروپ کے سربراہ کی نامزدگیوں کے بعد چیمبر آف کامرس کی الیکشن کمیٹی نے بلامقابلہ کامیابی کا روائتی اعلان کرکے اپنا فرض نبھا دیا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ کئ سالوں سے انتخابات روائتی بلامقابلہ اعلانات تک محدود ہوگئے ہیں۔ ماض میں چیمبر کے انتخابات انتہائی دھوم دھام سے ہوتے رہے ہیں مگر چند سال قبل چیمبر آف کامرس کے برسراقتدار گروپ نے چیمبر پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے بہت بڑی تعداد میں ارکان کی ممبر شپ ختم کردی تھی۔ جس کے بعد ان شخصیات نے فیصل آباد چیمبر آف سمال تریڈرز اور سمال انڈسٹری کے نام سے اپنی الگ تنظیم قائم کرلی تھی ۔ اس کے بعد سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے انتخابات صرف نامزدگی اور اعلانات تک ہی محدود ہو گئے ہیں

Related posts