فیصل آباد کی 6 نہروں کی پختگی کےلئے10 کروڑ کے فنڈز جاری

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی حکومت کی جانب سے نہروں کی پختگی کےلئے10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے یہ خطیر رقم فیصل آباد زون کی چھ نہروں کی کنکریٹ لائننگ پر خرچ کی جائےگی نہروں کی پختگی سے ٹیل تک نہری پانی کی رسائی ممکن ہوسکے گی جس سے نہ صرف ٹیل پر واقع لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا بلکہ اس سے کاشتکار بھی خوشحال ہوں گے ذرائع کے مطابق فیصل آباد زون کی چھ نہرےں پختہ نہ ہونے کی وجہ سے نہری پانی کا ضیاع ہورہا ہے جس سے ٹیل تک نہری پانی نہیں پہنچ رہا ہے ٹیل کے لاکھوں کاشتکار نہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہےں اور انکی زرعی اراضی بنجر ہورہی ہے جس سے کاشتکاروں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے اور وہ معاشی مسائل سے دوچار ہےں جس کو دیکھتے ہوئے نہروں کی کنکریٹ لائننگ کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نہروں کو پختہ بنا کر ٹیل تک نہری پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے فیصل آباد زون کی جن چھ نہروں کو پختہ بنانے کےلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہےں ان میں ولیانہ والا ڈسٹی‘چھوٹی ڈسٹی‘لنگرانہ ڈسٹی‘منچھر ہائی لیول ڈسٹی‘دوہٹہ مائز اور رام کے مائز شامل ہے۔

Related posts