فیض احمد فیض نے تبدیلی کے طویل سفر کو مکمل کیا: ڈاکٹر نجیب


فیصل آباد(نیوز لائن) معروف تحقیق کار اور ماہر کلام فیض ڈاکٹر نجیب جمال نے کہا ہے کہ جو تبدیلی کا سفر مرزا غالب نے شروع کیا تھا اُسے فیض احمد ٖفیض نے مکمل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں عصر حاضر میں کلام فیض کی معنویت کے موضوع پرایک روزہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈاکٹر ناصر عباس نئیر، ڈاکٹرشاہد یوسف، ڈاکٹر صوفیہ انور ‘پروفیسر ڈاکٹر عنبرین منیر، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، ڈاکٹر ریاض ہمدانی، صدر شعبہ اُردو گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرہ اقبال،ڈاکٹر رخسانہ بلوچ نے بھی عصر حاضر میں کلام فیض کی افادیت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمیں کتاب سے رشتہ بحال رکھنے کی ضرورت ہے، فیض احمد فیض دور جدید کے عظیم شاعر اور انکی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے اورطلباء کو اُن کی شاعری کو سمجھتے ہوئے اس کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری ہر دل کو چھوتی ہے۔ فیض احمد فیض نے آزادی اظہاررائے پریقین رکھا لیکن تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا درس نہیں دیا۔

Related posts