قادیانیوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے‘ حامد رضا

فیصل آباد (نیوز لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں قادیانیوں کو پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔ جامعہ رضویہ میں علماء کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر قادیانیت نوازی کی ہر سازش کی مزاحمت کریں گے۔ آئین کی اسلامی شقوں کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دیں گے۔ ٹرمپ سے قادیانی مبلغ کی ملاقات پر گہری تشویش ہے۔ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا قانون دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ اجلاس سے مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ حامد سرفراز، علامہ ارشد جاوید مصطفائی، پیر معاذ قادری نے بھی خطاب کیا۔

Related posts