لاہور تا فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین ’’نان سٹاپ‘‘ نہ رہی


فیصل آباد (نیوز لائن) لاہور،فیصل آبادروٹ کی فیصل ایکسپریس نان سٹاپ ٹرین نہ رہی۔ ریلوے حکام نے اس کے سانگلہ ہل اسٹیشن سٹاپ کی منظوری دیدی گئی۔نیوز لائن کے مطابق حکام کی طرف سے یہ فیصلہ سیاسی دباوکے پیش نظرکیاگیاہے ۔تین ماہ تک نافذالعمل رہنے والے ڈی ایس ریلوے لاہورکے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور،فیصل آبادکے مابین سفرکے دوران فیصل ایکسپریس سانگلہ ہل اسٹیشن پرایک منٹ سٹاپ کرے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ایک منٹ سٹاپ کی منظوری محض تحریری حکم نامہ ہے ۔فیصل آبادسے آتے جاتے ٹرین کورکنے سے چلنے تک چارسے پانچ منٹ درکارہوں گے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ تین ماہ کے بعد نہ صرف سانگلہ ہل سٹاپ مستقل کردیاجائے گابلکہ شیخوپورہ سٹاپ کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔

Related posts