لیگی رہنما کے بھائی نے پولیس وردیوں میں نوجوان اغواء کرلیا



فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگی رہنما کے بھائی نے پولیس وردیوں میں ملبوس ہوکر نوجوان کو گھر سے اغواء کرتے ہوئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ڈجکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر ادریس کے سگے بھائی یاسر شعیب نے4پرائیویٹ افراد کو پولیس وردیاں پہنے ہوئے چک نمبر263ر۔ب میں رانا اشرف کے گھر میں دیوار پھلانگ کر رات کے وقت داخل ہوکر اسکے بیٹے محمد اکرم کو اغواء کرلیا جعلی پولیس اہلکاروں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈجکوٹ پولیس نے یاسر شعیب سمیت پانچ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Related posts