مجھے وزیر بناؤ: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض مستعفی


فیصل آباد(نیوزلائن)تقریباً دو ماہ تک بے دست وپا رہنے کے بعد سابق سنیئر صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے کے نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل نہ تو انہیں اعتماد میں لیا گیا تھا اور نہ ہی اس دوران انہیں کوئی آئینی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اور اسکی ڈویژنز وونگز میں پارٹی کارکنوں ودیگر روزمرہ امور میں بھجوائی جانیوالی ان کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کیاجاتا تھا۔ اندرون خانہ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض احمد جوکہ سابق صوبائی حکومت پنجاب کے دور میں محکمہ اریگیشن کے سنیئر صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں پارٹی ہائی کمان سے رابطوں میں لابنگ کرتے رہے ہیں کہ انہیں مکمل وفاقی وزارت کا قملدان سونپا جائے جس پر انہیں مسلسل لولی پاپ دیاگیا اور آخر کار اپنے طویل سیاسی پروفائل کے مطابق پروٹوکول نہ ملنے پر انہیں اس عہدے کو خیر باد کہنا پڑا۔

Related posts