مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معمر شخص قتل


فیصل آباد (نیوز لائن) نماز پڑھنے کیلئے جانے والا ضعیف العمر شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر278گ ب شیرا چک کا رہائشی نور احمد ولد سکندر عشاء کی نماز پڑھنے گاؤں کی مسجد میں گیا وضو کیلئے مسجد کے باہر ہی تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا پولیس نے نعش کو کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔

Related posts