معذور افراد کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50فیصد رعائت

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے معذورافراد کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ افراد باہم معذوری کیلئے کرایوں میں کمی کیلئے عوام تنظیم کے پلیٹ فارم سے بننے والے ڈس ایبل رائٹس ایکشن گروپ نے کاوش کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کا جائزہ لینے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کمی کا اعلان کردیا۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی حدود میں پبلک ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کیلئے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کردی ہے۔ افراد باہم معذوری کیلئے کرایوں میں کمی بارے عوام تنظیم کے پلیٹ فارم سے بننے والے ڈس ایبل رائٹس ایکشن گروپ کے کنوینئر میاں افتخار احمد نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان ‘ جنرل بس سٹینڈاور سٹی اڈے کے ایڈمنسٹریٹرزکو اعتماد میں لے کر اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کروادیا۔ نیوز لائن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اربن ٹرانسپورٹ ‘ ڈائیوو سمیت تمام پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھی ہو گا۔ پچاس فیصد رعائت سے استفادہ کرنے کیلئے مسافر کے پاس معذور افراد کی مخصوص شناخت والے شناختی کارڈ کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

Related posts