ملکی سلامتی کیلئے عام انتخابات کو شفاف بنانا ہوگا:زاہدقاسمی


فیصل آباد(نیوزلائن)مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ لبرل اور سیکولر ازم کا راستہ روکنے کیلئے دینی قوتوں کو مشترکہ حکمت عملی طے کرناہوگی۔پاکستان کی داخلی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کویقینی بنانے کیلئے آئندہ عام انتخابات کو شفاف ،غیر جانبدارانہ بنانا ہوگا۔ ملک دشمن قوتیں اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے پاکستا ن میں داخلی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ملک و قوم کو ایماندار اور محبت وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ الیکشن 2018ء میں عوام دینی قوتوں کو کامیاب کروائے۔گزشتہ70سال میں عوام کو مہنگائی،لاقانونیت ،بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا۔اتفاق رائے سے جسٹس (ر)ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے تمام قومی اداروں بالخصوص قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔عوام ووٹ کے ذریعے ایسی محب وطن اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بناسکے۔

Related posts