ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا احتساب ناگزیرہے‘ امجد وڑائچ


فیصل آباد(نیوزلائن) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے اس میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں رکھنی چاہیئے جس نے بھی ملکی دولت کو لوٹا وہ ناقابل معافی ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ملک کو اتنا نقصان جنگ نہیں پہنچاتی جتنی جڑیں کھوکھلی کرپشن کرتی ہے ہمیں چاہیئے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر لوگوں کے شعور کو اُجاگر کریں ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے پاکستان کے پیدا ہونیوالے بچے کو بھی مقروض کردیا ہے اور اس وقت ہر پاکستانی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے اگر کرپشن کیخلاف عوام نے اپنے طور پر مہم شروع نہ کی تو آنیوالے دنوں میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جائیگا اور پاکستان آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے چنگل میں پھنس کر رہ جائیگا ہمیں کرپشن کے خاتمہ کیلئے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ کرپشن ختم ہوسکے۔انہوں نے موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ پا نچ سا لوں میں شریف برادران نے جہاں ملک کا بیڑا غرق کیا ۔

Related posts