منیانوالہ میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل: مقدمہ درج’ تفتیش شروع


فیصل آباد ( نیوز لائن) منیانوالہ میں گھر والوں نے لڑکی اور محلے دار کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا پولیس نے باپ بیٹے کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں سوگ کی فضاء پھیل گئی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا بیان کیاجاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ چک نمبر 198ر۔ب منیانوالہ کے رہائشی 55سالہ مل مزدور انوار علی ولد مختار احمد کی نوجوان بیٹی میٹرک پاس طالبہ 19سالہ طیبہ مبین دختر انوار علی گھر سے اچانک لاپتہ ہوئی تو اسکے لواحقین نے واپس آنے پر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی مزید باز پرس پر دوران طیبہ کا بھائی 25سالہ بلال بھی گھر پہنچ گیا جس نے بہن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چھری سے وار کرکے اس کی شہ رگ کاٹنے کے بعد اپنے ہمسائے نوجوان 24سالہ چار بچوں کے باپ شکیل احمد ولد نذیر احمد کو گھر سے بلاکر اسے بھی مارا پیٹا اور گھر کے صحن میں لیجاکر باپ بیٹے نے اس کی بھی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا دہرے قتل کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس پی مدینہ ٹائون میاں محمد اکمل ، ڈی ایس پی نشاط آباد عابد ظفر ، ایس ایچ او ملت ٹائون ایوب ساہی سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے دہرے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو شہریوں کی بڑی تعداد وقوعہ پر جمع ہوگئی پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشوں کو قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ مقتولہ طیبہ مبین کے والد انوار علی اور اسکے بیٹے بلال کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقتولہ طیبہ مبین اپنے ہمسائے شکیل احمد کے ساتھ فون پر بات کرتی تھی جس کو اس کے بھائی نے کئی بار منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی آج صبح گھر سے جانے کے بعد واپس آتے ہوئے شکیل اور طیبہ کو رکشہ پر جاتے ہوئے بلال نے دیکھ لیا تھا جس کی وجہ سے اس نے مشتعل ہوکر قتل کیا ایس ایچ او ایوب ساہی کے مطابق طیبہ مبین کے بھائی نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بہن اور اسکے مبینہ عاشق شکیل احمد کو چھریوں سے گلے کاٹ کر قتل کیا ایس ایچ او کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان انوار علی اور بلال کے بیانات کے مطابق مقتولہ طیبہ مبین نے آج ہی کورٹ میرج کی تھی تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقتول شکیل کی اہلیہ کی درخواست پردوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts