میاں منان اور شیخ اعجاز میں ن لیگ کی ٹکٹ کیلئے جنگ


فیصل آباد(نیوزلائن)مسلیم لیگ ن کے رہنماؤں سابق ایم این اے میاں عبدالمنان اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد میں اختلافات شدت اختیار کر گئے دونوں نے ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور دو دو حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ لینے کیلئے جنگ شروع کردی ہے ۔ میاں عبدالمنان نے اپنے حلقے این اے 109کیساتھ پی پی 114کی ٹکٹ کیلئے بھی درخواست دی ہے اور اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔میاں منان کے اس اعلان کا بدلہ لینے کیلئے شیخ اعجازنے بھی اپنے حلقے پی پی 114کیساتھ میاں عبدالمنان کے مدمقابل این اے 109میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور اس کیلئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دیدی ہے ۔مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں میں طویل عرصہ سے سرد جنگ چلی آرہی تھی مگر اب دونوں سربازار ایک دوسرے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور ایک دوسرے کی ٹکٹ کینسل کروانے کے دعوے کررہے ہیں ۔

Related posts