میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کا 3ارب 63کروڑ کا فاضل بجٹ تیار

فیصل آباد (نیوز لائن) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے بجٹ برائے مالی سال2019-20میں آمدن کا تخمینہ 3ارب63کروڑ4لاکھ68ہزار اور اخراجات کا تخمینہ 3ارب51کروڑ40لاکھ59ہزار لگایا ہے جن ذرائع سے آمدن متوقع ہے ان میں پراپرٹی ٹیکس یو آئی پی سے40کروڑ‘ٹیکس برمستقل غیر منقولہ جائیداد سے28کروڑ‘پی ایف سی شیئر برائے غیر ترقیاتی اخراجات 83کروڑ36لاکھ52ہزار‘پی ایف سی شیئر برائے ترقیاتی اخراجات سے23کروڑ15لاکھ70ہزار‘لائسنس فیس سے 2کروڑ 75لاکھ‘ پارکنگ فیس سے2کروڑ‘بلڈنگ فیس کنورژن فیس بمعہ جرمانہ بلڈنگ فیس سے35کروڑ20لاکھ‘سلاٹر ہاؤس فیس3کروڑ30لاکھ‘کرایہ میونسپل پراپرٹی سے ایک کروڑ99لاکھ‘روڈکٹ چارجزسے3کروڑ‘جرمانہ انفورسمنٹ /انکروچمنٹ لینڈ برانچ15 لاکھ‘بنک منافع 2کروڑ50لاکھ اور ایڈوانس اینڈ ڈیپازٹ سے2کروڑ کی آمدن متوقع ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 3ارب51کروڑ40لاکھ59ہزار ہے جس میں ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 45کروڑ30لاکھ33ہزار‘سائر اخراجات ایک ارب30 کروڑ56لاکھ40ہزار‘لازمی اخراجات 20کروڑ40لاکھ30ہزار‘ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ ایک ارب55کروڑ13لاکھ56ہزار‘جاری ترقیاتی سکیموں پر11کروڑ73لاکھ47ہزار‘مرمت وبحالی سڑکات /گلیاں وبحالی روڈکٹس38کروڑ35 لاکھ‘گورنمنٹ پراجیکٹ پی سی جی آئی پی پر30کروڑ6لاکھ48ہزار اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related posts