میونسپل کارپوریشن نے اپنا آفیشل پرچم اور لوگو تیار کرلیا


فیصل آباد (نیوز لائن) میونسپل کارپوریشن فیصل آبادکی تاریخ میں پہلی بار میونسپل کارپوریشن کے آفیشل پرچم اور رجسٹرڈ لوگو (Logo)کی رونمائی کر دی گئی ۔ پرچم کشائی مےئر محمد رزاق ملک نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مےئر محمد امین بٹ ، ڈپٹی مےئر چوہدری عبد الغفور ، سی سی چےئرمینز ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سردار نصیر احمد ، میونسپل آفیسران اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے ۔اس موقع پر مےئر محمد رزاق ملک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار میونسپل کارپوریشن کے آفیشل پرچم اور لوگو (Logo)کو رجسٹرڈ کروایا گیا۔ مےئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے کہا کہ مجھے خوشی اس امر کی ہے کہ ہم اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میونسپل کارپوریشن میں نئے ادوار کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ میں فیصل آباد کی عوام اور میونسپل کارپوریشن کے لیے تاریخ ساز کام کروں اور میونسپل کارپوریشن میں کارکردگی کا ایسا شاندار گراف سیٹ کر جاؤں جسے لوگ مدتوں یاد رکھے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ہم نے اب تک میونسپل کارپوریشن میں نہایت ایمان داری اور جانفشانی سے کام کیا ہے اور انشا ء اﷲ حالات چاہے کیسے بھی ہوں میں فیصل آباد کو ترقیاتی لحاظ سے ایک مثالی اور ماڈرن شہر بناؤں گا ۔ اس موقع پر سی سی چےئرمینز نے بھی مےئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کی گزشتہ کارکردگی کو سراہا اور مےئر محمد رزاق ملک کی پالیسیز اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا مےئر محمد رزاق ملک حقیقی معنوں میں فادر آف سٹی کا رول ادا کر رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مےئر محمد رزاق صاحب اپنی احسن کارکردگی سے فیصل آباد کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری و ساری رکھیں گے۔

Related posts