نئے سرکاری نرخ مقرر:فیصل آباد میں روٹی‘ نان سمیت ہر چیز مہنگی

فیصل آباد (نیوز لائن) ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے عام مارکیٹ کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی ہیں اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق چناسفید(موٹا)102 روپے فی کلوگرام،چنا سفید(باریک) 97روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ (موٹا)100روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ(باریک)90روپے فی کلوگرام،دال چنا (موٹی) 100روپے فی کلوگرام،دال چنا (باریک)95روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری(بغیر دھلی)148 روپے فی کلو گرام، دال ماش (دھلی ہوئی غیر ملکی)158 روپے فی کلوگرام، دال ماش (بغیر دھلی غیر ملکی)150 روپے فی کلوگرام،دال مسور (موٹی غیر ملکی)92 روپے فی کلوگرام، دال مسور(باریک ملکی)100 روپے فی کلوگرام، بیسن 102روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی (سپرکرنل نیا)127 روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی (سپر کرنل پرانا)133 روپے فی کلوگرام، چاول (اری)35روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ (پسی ہوئی)275 روپے فی کلوگرام، دودھ75 روپے فی کلوگرام، دہی 80روپے فی کلوگرام، گوشت (چھوٹا)700 روپے فی کلوگرام، گوشت (بڑا)350 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔تندوری روٹی 100گرام وزنی 6روپے،روٹی خمیری/نان(سادہ)7روپے،نان (روغنی)10روپے اور برف کی قیمت5روپے فی کلوگرام ہوگی۔پھلوں اورسبزیوں کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز روزانہ منڈیوں میں نیلامیوں کی بنیادپر جاری کریں گے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت محکمہ لائیوسٹاک،پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرے گا۔صدر اجلاس نے تاجروں ودکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اورناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Related posts