نئے سی پی او کے حکم پر شہریوں پررعب جمانے کیلئے خصوصی فلیگ مارچ

فیصل آباد (نیوز لائن) نئے تعینات ہوانیوالے سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کے حکم پر فیصل آبادپولیس نے اہم شاہراہوں اورگنجان آبادعلاقوں میں فلیگ مارچ کیاگیا۔سی پی اواظہراکرم کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کی سربراہی میں عمل میں لائے گئے فلیگ مارچ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ہیوی بائیکرز،ڈولفن فورس اورمختلف تھانوں کی موبائل گاڑیوں نے شرکت کی ۔پولیس لائنز سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ جیل روڈ ،یونیورسٹی روڈ،ستیانہ روڈ،پیپلزکالونی پہاڑی چوک،ڈی گراونڈ،جڑانوالہ روڈ،عبداللہ پورچوک ،جھمرہ روڈ،پل نشاط آبادشیخوپورہ روڈ،سرگودہاروڈ،الائیڈموڑ،اسماعیل روڈ،غلام محمدآباد،نڑوالا روڈ،گلبرگ،گورونانک پورہ،جی سی یونیورسٹی روڈ،چنیوٹ بازارچوک اورلیاقت روڈسے ہوتاہواپولیس لائن پراختتام پذیرہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شو آف پاور کرنا تھا۔تاکہ شو آف پاور سے لوگوں پر رعب جمایا جا سکے اور اس سے امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے اور ناخوشگوارواقعات سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

Related posts