ندا چوہدری کی فحش حرکات پر تھیٹر شائقین تماش بین بن گئے‘ نوٹ نچھاور


فیصل آباد(نیوزلائن) فلم و سٹیج کی معروف پاکستانی اداکارہ کی فیصل آباد میں سٹیج پرفارمنس کے دوران فحش حرکات پر بڑھک کر تھیٹر شائقین تماش بین بن گئے اور انہوں نے تھیٹر سٹیج پر ڈانس کرتی ہوئی اداکارہ پر نوٹ نچھاور کرنا شروع کردئیے۔ نیوزلائن کے مطابق معروف فلم و سٹیج اداکارہ ندا چوہدری فیصل آباد کے منروا تھیٹر کے ڈرامہ ببلی بدمعاش میں پرفارم کررہی ہیں۔ سٹیج اداکارہ ڈرامہ پرفارمنس کے دوران فحش حرکات اور شائقین کے ساتھ اشارے بازی بھی کرتی پائی جارہی ہیں۔ اداکارہ ڈرامے میں ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی۔ ڈانس پرفارمنس کے دوران بھی اداکارہ ندا چوہدری شائقین کے ساتھ فحش اشارے بازی کرتی رہیں۔ اس دوران شائقین نے تماش بین بنتے ہوئے اداکارہ پر نئے کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔اداکارہ بھی اپنے چاہنے والے کے اس اقدام پر خوش ہوئیں اور ڈانس پرفارمنس کا بڑا حصہ نوٹ نچھاور کرنے والے تماش بین شائقین کے سامنے ہی گزارا۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ کے تحت پنجاب بھر کے تھیٹروں میں اداکاروں اور ڈانسرز کی پرفارمنس کے دوران کرنسی نوٹ نچھاور کرنے پر پابندی عائد ہے مگر اس کے باوجود فیصل آباد سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں تھیٹر پرفارمنس کے دوران نوٹ نچھاور کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جبکہ متعدد سٹیج اداکاراؤں کی جانب سے بھی نوٹ نچھاور کرنے اور تحائف دینے والے اور پھولوں کی پتیاں پھینکنے والے شائقین کی حوصلہ افزائی کی صورتحال سامنے آتی رہتی ہے۔

Related posts