نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا افتتاح : ایرانی و بھارتی ٹیمیں بھی شریک


فیصل آباد (نیوز لائن) کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گی جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کے ہمراہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل کمشنرزرائے واجد علی،خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،قیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخ افضل جاوید،صدر چیمبر آف کامرس سید ضیاء علمدار حسین،نائب صدر میاں تنویربھی موجود تھے۔پہلے روز 6میچز کھیلے گئے جس میں پی اوایف(واہ کینٹ)،آرمی،ریلوے،پولیس،ائیر فورس اورواپڈا کی کبڈی ٹیمیں فاتح رہیں۔نتائج کے مطابق پہلے میچ میں پی او ایف نے خیبر پختونخواہ کو 16کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دی جبکہ آرمی کی ٹیم نے پنجاب کو 37-18پوائنٹس سے ہرایا۔اسی طرح ریلوے کی ٹیم نے 34-14سے بلوچستان کو زیر کیا۔پنجاب پولیس نے سندھ کو 22کے مقابلے میں 43پوائنٹس سے شکست دی ۔ائیر فورس نے خیبر پختونخواہ کو 17-3اورواپڈا کی کبڈی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو 58-35پوائنٹ سے ہراکر میدان مار لیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے کہا کہ پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی میں ایران سمیت ملک بھر سے ٹیموں کی شرکت کی بدولت شائقین کو دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے شانداراوررنگا رنگ انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،کبڈی فیڈریشن وایسوسی ایشنزودیگر معاون کاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کبڈی کے کھیل کی ترقی وفروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ شائقین کا بھرپور جوش وخروش اس دیسی وثقافتی کھیل کی مقبولیت کی غمازی کرتا ہے جس کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔سی پی او اشفاق احمد خاں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے پرسکون ماحول میں انعقاد کے لئے ضلعی پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے شائقین سے کہا کہ وہ چیمپئن شپ کے دوران نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور کبڈی کے کانٹے دار مقابلوں سے لطف اندوز ہوں۔ایرانی کبڈی ٹیم کے کپتان مرتضی مشہدی نے کہا کہ وہ پیارومحبت اور امن ودوستی کا پیغام لے کر فیصل آباد پاکستان آئے ہیں اور انہیں بھرپور محبتوں سے نوازا گیا ہے جس پر شکرگزار ہیں۔

Related posts