مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

نیویارک (نیوز لائن) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلالیا، پاکستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام پر بات کی جائے گی۔  پاکستان کی درخواست پر کشمیر کے سلگتے مسائل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کا اجلاس ہوگا۔ اقوم متحدہ کی تاریخ میں 50 سال بعد مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں موقف اپناگیا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا حالیہ اقدام غیر آئینی اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد جمّوں و کشمیر کی تسلیم شدہ خصوصی حیثیت کو شعوری نقصان پہنچانا ہے، پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام پر بات کی جائے گی۔ اقوام عالم کو وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کشمیری رہنماؤں نے سلامتی کونسل کے اجلاس بلائے جانے کے اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related posts