وارڈن کے تشدد کیخلاف ایف بی آر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد (نیوز لائن) ملازم پر تشدد اور ایف آئی آر درج نہ کرنے کیخلاف ریجنل ٹیکس آفس ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں چیف ٹریفک آفیسر اور پولیس متعلقہ سول لائن کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ریلی کی قیادت فیڈرل ریونیو ایمپلائز یونین کے صدر میاں مجاہد حسین‘ جنرل سیکرٹری چوہدری امجد لطیف اور سیکرٹری اطلاعات جاوید چیمہ سمیت درجنوں ملازمین نے شرکت کی صدر یونین میاں مجاہد حسین اور چوہدری امجد لطیف نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل ٹیکس آفس کے نائب قاصد ابوبکر کی موٹرسائیکل روک کر ٹریفک وارڈن نے خلاف قانون تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھیسٹ کر چوکی الائیڈ ہسپتال لے جانا غنڈہ گردی کے مترادف ہے 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس تھانہ سول لائن نے پرچہ کا اندراج نہ کیا ہے پولیس ہائی کمان کو وارڈن خلیل احمد کیخلاف قانون حرکت کے خلاف مراسلہ بھی بھجوایا ہے لیکن تاحال شنوائی نہ ہوئی ہے ذرائع کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک وارڈن خلیل احمد کو معطل کرکے انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔

Related posts