ورکرز ویلفیئر سکولز میں عید کے تیسرے دن بھی چھٹی


فیصل آباد(نیوزلائن)ورکرز ویلفیئرسکولز فیصل آباد کے پرنسپلزنے حکومتی احکامات ہوامیں اڑاتے ہوئے سکولز کے بچوں کو عید کے تیسرے دن کی چھٹی اپنی طرف سے دیدی۔ نیوزلائن کے مطابق ورکرز ویلفیئرسکولز فیصل آباد عید کے تیسرے دن بندر ہی رہے۔ سرکاری چھٹی نہ ہونے کے باوجود سکول پرنسپلز نے شاہانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بچوں کو عید کے تیسرے دن کی چھٹی عنائت فرما دی۔ تیسرے دن اساتذہ خود بھی تشریف نہ لائے جبکہ ایک چوکیدار گیٹ پر کھڑا کردیا گیا جسے بھولے چوکےآنیوالے بچوں کو چھٹی کی اطلاع کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔

Related posts