وزیر اعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم بنانے والے قوانین سے لاعلم

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی ذمہ داری نبھانے والے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران بنیادی قوانین سے بھی بے بہرہ نکلے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کرلیا جو ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے بنانے گئے قوانین پر ہی پورا نہیں اترتی۔ قوانین سے لاعلم حکام مستقبل میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے ذمہ داری کا کیا مظاہرہ کریں گے اس پر خدشات سامنے آرہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ کے حکام نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے تین مقامات کا انتخاب کرلیا ہے۔ اس پراجیکٹ کیلئے سرگودھا روڈ پر 78کنال اراضی کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے حکام نے اس اراضی کو وزیر اعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے فائنل بھی کرلیا ہے اور محکمہ ریونیو سے اس کے حصول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر منتخب کی گئی یہ اراضی کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پہلی بنیادی شرط پر بھی پورا نہیں اترتی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے حکام اس اراضی کے حصول اور سکیم بنانے کیلئے سرگرم تو ہیں مگر بنیادی شرائط پر بھی پورا نہ اترنے والی اس اراضی ہر سکیم کس قدر کامیاب ہوگی اور بنیادی قوانین سے بھی بے بہرہ حکام مستقبل میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ساتھ کیا کریں گے اس حوالے سے شہریوں میں خدشات پائے جارہے ہیں۔

Related posts