ووٹرز کی رجسٹریشن مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق کرنے کا فیصلہ


فیصل آباد(نیوز لائن) ضلع فیصل آباد میں بعض سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی طرف سے اپنی فیکٹریوں کے ہزاروں ملازمین کے اپنے انتخابی حلقوں میں درج کروائے گئے ووٹ31دسمبر کے بعد شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا عارضی پتہ پر ٹرانسفر ہوجائیں گے الیکشن کمیشن کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک از خود مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ ٹرانسفر کرنے کیلئے فارم21 جمع کروادیں بصورت دیگر 31دسمبر کے بعد الیکشن کمیشن الیکٹوریل ایکٹ2017 کی سیکشن 27 کے تحت شناختی کارڈ کے دونوں میں سے ایک پتہ پر ووٹ منتقل کردیگا ذرائع کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کئی سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے اپنے صنعتی وکاروباری اداروں میں یا صنعتکار دوستوں اور عزیز واقارب کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے ہزاروں محنت کشوں کے ووٹ اپنے انتخابی حلقوں میں اندراج کروائے تھے اور یہ ووٹ انکے لئے خاصے سیاسی فائدہ کا باعث بنتے تھے مگر اب الیکٹوریل ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے تحت ایسے تمام ووٹ صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر ٹرانسفر ہوجائیں گے۔

Related posts